برسبین۔7دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان بین سٹوکس 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ مائیکل نیسر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 …
ایشز سیریز :آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

مزید خبریں
برسبین۔7دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان بین سٹوکس 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
مائیکل نیسر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 177 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سٹیون سمتھ نے 23 اور ٹریوس ہیڈ نے 22 رنز بنائے۔ دونوں وکٹیں گس اٹکنسن نے حاصل کیں۔ مچل سٹارک کو میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے آسٹریلیا نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 344 رنز کے جواب میں 511 رنز بنائے تھے۔








