ایشیائی ترقیاتی بنک نے کیش کی فراہمی میں آسانی کے لئے 4.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز فروخت کردیئے،41 فیصد بانڈز امریکی، 32 فیصد یورپ، مشرق وسطیٰ وافریقہ اور 27 فیصد ایشیائی مارکیٹس میں پیش

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے 4.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز فروخت کردیئے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے بدھ کوجاری بیان میں بانڈز کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے معیشتوں کومشکلات کاسامنا ہے، دنیا کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی ساکھ اور استعداد کا اظہار ہمارے لئے …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے 4.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز فروخت کردیئے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے بدھ کوجاری بیان میں بانڈز کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے معیشتوں کومشکلات کاسامنا ہے، دنیا کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی ساکھ اور استعداد کا اظہار ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ یہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی تاریخ میں بانڈز مارکیٹ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا لین دین ہے جس سے بینک کو کیش کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ان بانڈز کی میچورٹی کی مدت دوسال ہے،41 فیصد بانڈز امریکی ، 32 فیصد یورپ ، مشرق وسطیٰ وافریقہ اور 27 فیصد ایشیائی مارکیٹس میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔بانڈز کا لین دین گولڈمین ساکس، مورگن سٹینلے اورآربی سی کیپٹل کے ذریعے طے پا رہا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک نے رواں سال بانڈز مارکیٹ کے زریعہ 20 ارب ڈالرحاصل کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

مزید خبریں