اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران پاکستان کو مجموعی طورپر2.3 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرینگ یی نے سال نوکے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ اپنے وڈیوپیغام میں انہوں نے پاکستانیوں کوسال نوکی مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ مل کرکام کررہاہے۔ انہوں نے …
ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران پاکستان کو2.3 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران پاکستان کو مجموعی طورپر2.3 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرینگ یی نے سال نوکے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ اپنے وڈیوپیغام میں انہوں نے پاکستانیوں کوسال نوکی مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ مل کرکام کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ کیلینڈرسال 2021 میں پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاونت کا حجم 2.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جس سے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پائیدارشراکت داری کی عکاسی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان پائیدارنموکے حصول کیلئے اقتصادی، زری اورمالیاتی اصلاحات پرعمل پیرا ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2021-25 پارٹنرشپ سٹریٹجی وضع کی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرناہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک ویکسینیش، سماجی تحفظ، سرکاری شعبہ کے انتظام وانصرام، نجی شعبہ کولچکداربنانے اورماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گا۔








