ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی کا رجحان رہا

ٹوکیو۔ 10ستمبر (اے پی پی)ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو صدر ٹرمپ کے بیانات و اقدامات کے منفی اثرات چھائے رہے۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان 0.6 فیصد کی کمی پر بند ہوا گذشتہ ہفتے انڈکس میں مارچ کے بعد پہلی بار3.5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس کا آغاز مندی سے ہوا تاہم جاپان میں جی ڈی پی کی …

ٹوکیو۔ 10ستمبر (اے پی پی)ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو صدر ٹرمپ کے بیانات و اقدامات کے منفی اثرات چھائے رہے۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان 0.6 فیصد کی کمی پر بند ہوا گذشتہ ہفتے انڈکس میں مارچ کے بعد پہلی بار3.5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس کا آغاز مندی سے ہوا تاہم جاپان میں جی ڈی پی کی سال کی دوسری سہ ماہی میں ترقی آنے کی رپورٹ نے کایا پلٹی اور سٹاکس ویلیو سنبھل گئیں۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 0.8 فیصد اور شنگھائی سٹاکس کا کمپوزٹ انڈکس 0.6 فیصد کمی کا شکار ہوئے۔