ملاکنڈ ،ریسکیو 1122 ملاکنڈ،ایک ہفتے میں 100 ایمرجنسیز پر کارروائی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ضلع ملاکنڈ نے 22 سے 28 جون تک 100 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت ریسکیو خدمات فراہم کیں۔

ملاکنڈ۔ 29 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ضلع ملاکنڈ نے 22 سے 28 جون تک 100 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت ریسکیو خدمات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق اس دوران 58 میڈیکل، 16 ٹریفک حادثات، 15 آتشزدگی، 4 فائرنگ و تشدد، 2 ڈوبنے اور 5 ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔ اس ہفتے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ کنٹرول روم کو 2,349 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1,513 جعلی و غیر متعلقہ اور 736 معلوماتی کالز تھیں۔ ریسکیو نے 33 ریفرل مریضوں کو بھی بحفاظت ہسپتال منتقل کیا۔