بنوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

تھانہ منڈان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):تھانہ منڈان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ منڈان حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان، جہانگیر خان اور رفیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان سے متعلق دیگر پہلوؤں کو بھی قانون کے مطابق سامنے لایا جا سکے۔ڈی پی او بنوں نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور جرائم کےخاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔