ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی ، خصوصی کمیٹی برائے تشکیل ایشیائی پارلیمان کا اجلاس گوادر میں اختتام پذیر ،اعلامیہ جاری

گوادر/کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی، خصوصی کمیٹی برائے تشکیل ایشیائی پارلیمان کا اجلاس گوادر میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی اجلاس میں شرکاءنے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاسی روابط کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے اعلامیہ میں اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا کہ خصوصی کمیٹی کے گوادر …

گوادر/کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی، خصوصی کمیٹی برائے تشکیل ایشیائی پارلیمان کا اجلاس گوادر میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی اجلاس میں شرکاءنے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاسی روابط کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے اعلامیہ میں اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا کہ خصوصی کمیٹی کے گوادر اجلاس میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کو ایشیائی پارلیمان کے قیام پر غور وخوض کو آگے لے جانے میں رہنمائی ملی اور امن و خوشحالی پر مبنی ایشیائی صد ی کے تصور کو مزیدتقویت ملی۔ اعلامیہ میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ تسلسل کے ساتھ وفود کے تبادلوں، تعاون اور تبادلہ خیال کے ساتھ مشترکہ مقاصد کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔ اعلامیہ میں اس حقیقت کوبھی تسلیم کیا گیا کہ جہاں ایشیا کی توجہ کا مرکز تجارت ، اقتصادی ترقی اورتوانائی پر مرکوز ہے وہاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے پر توجہ دینے اور ماحول کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے۔اس تاریخی بیٹھک میں مندوبین نے پاکستان کی قومی شجرکاری مہم میں عملی شرکت کے ذریعے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور اس کوشش کو چین کی جانب سے گوادر میں 1 ملین درخت لگانے کے منصوبے سے مزید تقویت ملی ۔اعلامیہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں باہمی کوششوں کو مزید مربوط بنانا ہوگا تاکہ اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر مستقبل یقینی بنایا جا سکے ۔

مزید خبریں