اسلام آباد ۔10 اگست(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایونٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس …
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، 19 ستمبر کو روایتی حریفوں پاک بھارت کا ٹاکرا ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10 اگست(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایونٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔








