اسلام آباد ۔06 ستمبر(اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رواں …
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 ستمبر(اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔








