ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے چناو¿ کےلئے نمائشی بیس بال میچ (آج) ہفتہ کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی ہونگے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے چناو¿ کےلئے نمائشی بیس بال میچ (آج) ہفتہ کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی ہونگے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ 19 اگست سے 25 اگست تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 8 ممالک کی ٹیمیں لیں گی جن میں ہانگ کانگ، انڈونیشیا، پاکستان، کوریا، تائیوان، چین، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناو¿ کیا جائے گا۔

Leave a Reply