ایشین مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

ہانگ کانگ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث بہتر کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے پر حصص کے نرخوں میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نکی 225 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 21733.10 پوائنٹ رہا۔ ہانگ کانگ مارکیٹ 28311.40 پوائنٹ کے ساتھ گزشتہ روز کی سطح پر …

ہانگ کانگ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث بہتر کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے پر حصص کے نرخوں میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نکی 225 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 21733.10 پوائنٹ رہا۔ ہانگ کانگ مارکیٹ 28311.40 پوائنٹ کے ساتھ گزشتہ روز کی سطح پر فلیٹ رہی۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 3384.99 پوائنٹ رہا۔ دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سڈنی میں 0.2 فیصد اور سیﺅل مارکیٹ میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply