ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ۔ 09 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی ایک وجہ چین میں قیمتوں کا گرنا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 1.6 ین کم ہوکر 177.3 ین (1.62 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 190 یوان کم ہوکر 11970 یوان ( 1712 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 135.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔