ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑے خریدار چین کی مارکیٹ میں نرخ کم ہونا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 2.6 ین کم ہوکر 188.2 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 220 یوان ( 31.25 ڈالر )گر کر 12585 یوان …

ٹوکیو ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑے خریدار چین کی مارکیٹ میں نرخ کم ہونا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 2.6 ین کم ہوکر 188.2 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 220 یوان ( 31.25 ڈالر )گر کر 12585 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 140.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

مزید خبریں