ایشین مارکیٹس میں منگل کو حصص کے نرخوں میں تیزی رہی

ہانگ کانگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 26 سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو سٹاک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔نکی 225 انڈیکس 236.93 پوائنٹ (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 23951.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔یہ نومبر 1991ءکے …

ہانگ کانگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 26 سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو سٹاک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔نکی 225 انڈیکس 236.93 پوائنٹ (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 23951.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔یہ نومبر 1991ءکے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ٹاپکس انڈیکس 10.35 پوائنٹ (0.55 فیصد) اضافے کے ساتھ 1894.25 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 412.73 پوائنٹ (1.32 فیصد) اضافے کے ساتھ 31751.60 پوائنٹ رہا۔