ایشین گیمز ، پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے چین کو 0-3 سے ہرادیا،صدر پی ایچ ایف کی مبارکباد

ایشین گیمز ، پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے چین کو 0-3 سے ہرادیا،صدر پی ایچ ایف کی مبارکباد

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمزایچی ناگویا 2026 کے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں شرٹ نمبر 27 ابوبکر محمود نے پنلٹی کارنر پر کیا اور قومی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ 24ویں منٹ میں شرٹ نمبر 5 سفیان خان نے بھی پنلٹی کارنر کو خوبصورتی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔

پاکستان کی جانب سے تیسرا گول 28ویں منٹ میں شرٹ نمبر 9 حنان شاہد نے شاندار فیلڈ گول کے ذریعے اسکور کیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے 0-3 کی برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے چین کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی کامیابی کا یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

مزید خبریں