ایشین گیمز اور عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز اور عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں کوچز رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سہری تک دو سیشن میں تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا …

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز اور عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں کوچز رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سہری تک دو سیشن میں تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہونگے جبکہ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 17 سے 29 جولائی تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔