ڈھاکہ۔20دسمبر (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز( کل )منگل کو کھیلے جائیں گے۔ ایشیا ہاکی فیڈریشن کے زیراہمتام چھٹی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ہیں۔ پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان نے میگا ایونٹ …
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سیمی فائنل (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔20دسمبر (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز( کل )منگل کو کھیلے جائیں گے۔
ایشیا ہاکی فیڈریشن کے زیراہمتام چھٹی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ہیں۔ پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 21 دسمبر بروز منگل کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔








