لاہور۔4مارچ (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے میچ میں آسٹریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گولزسے شکست دے دی۔ یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل کامیابی ٹیم کی عمدہ فارم کا ثبوت ہے۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے …
ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائررائونڈ، قومی ہاکی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں آسٹریا کو ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔4مارچ (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے میچ میں آسٹریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گولزسے شکست دے دی۔ یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل کامیابی ٹیم کی عمدہ فارم کا ثبوت ہے۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو گول سکور کیے جبکہ افراز محمد اور سفیان خان نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریا کی طرف سے کیلنر اور اسکوولز ایک، ایک گول کرنے میں کامیاب رہے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں قومی ٹیم کی ناقابلِ شکست کارکردگی پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ عہدیداران نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔








