ایف آئی اے فیصل آباد زون نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ساہیوال سرکل میں بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کے نام پر شہری سے رقم بٹورنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم یونس مسیح ولد لازر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 71/2025 مورخہ 18 فروری 2025، …
ایف آئی اے فیصل آباد زون کی کارروائی، بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر مبینہ فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد زون نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ساہیوال سرکل میں بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کے نام پر شہری سے رقم بٹورنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم یونس مسیح ولد لازر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 71/2025 مورخہ 18 فروری 2025، زیر دفعہ 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 درج ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 8 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم وعدے کے مطابق بیرونِ ملک بھجوانے اور ملازمت دلوانے میں ناکام رہا اور رقم بھی واپس نہ کی۔ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے تفویض کردہ خصوصی ٹاسک کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے فیصل آباد زون کی جانب سے انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔







