وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایف آئی آر نمبر 273/2026 میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الحق آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نادرا میگا، سائمنز چورنگی کراچی برانچ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کے طور پر تعینات رہ چکا ہے۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم پر الزام …
ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی کارروائی، ایرانی شہری کو پاکستانی شناختی دستاویزات جاری کرنے کے معاملے میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار ، ترجمان ایف آئی اے

مزید خبریں
کراچی۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایف آئی آر نمبر 273/2026 میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الحق آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نادرا میگا، سائمنز چورنگی کراچی برانچ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کے طور پر تعینات رہ چکا ہے۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایرانی شہری محمد اکبر کا پاکستانی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پراسیس کرنے میں کردار ادا کیا۔
مقدمے کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دو مسافروں کو روکنے کے واقعے سے ہوا، جو پاکستانی پاسپورٹس پر قطر جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کی پاکستانی شہریت سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران دونوں مسافروں نے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر ایرانی شہری ہیں اور رقم کے عوض غیر قانونی ذرائع سے پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کیں۔دورانِ تفتیش ایرانی شہری محمد اکبر کا شناختی کارڈ پراسیس کرنے میں نادرا کے سابق افسر کا کردار سامنے آیا، جس پر اسے مزید پوچھ گچھ اور تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم کے کردار، متعلقہ دستاویزات اور نادرا ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افسران، ایجنٹس اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی قومی شناختی دستاویزات کے غیر قانونی اجرا اور غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔







