گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع، بالخصوص معدنیات کے شعبے میں موجود امکانات اور صوبے کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 07 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع، بالخصوص معدنیات کے شعبے میں موجود امکانات اور صوبے کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک بھی موجود تھے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالا مال صوبہ ہے جہاں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گورنر نے کہا کہ چینی سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں قائم اکنامک زونز سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ صوبے میں سرمایہ کاری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ صوبائی مشیروں اور حکام کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کریں۔







