ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن سٹیمپ پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکروٹنی کے دوران پاسپورٹ پر مبینہ جعلی امیگریشن سٹیمپ کا پتہ لگانے کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکروٹنی کے دوران پاسپورٹ پر مبینہ جعلی امیگریشن سٹیمپ کا پتہ لگانے کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ مسافر ہارون الرشید اتحاد ایئرویز کی پرواز EY-301 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا جب اسے شک کی بنیاد پر سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے بھیجا گیا۔تفصیلی جانچ کے دوران پاسپورٹ پر مبینہ طور پر پاکستان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے جعلی امیگریشن سٹیمپ چسپاں پائے گئے۔ابتدائی تفتیش کے بعد مسافر کو مزید قانونی کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے اسلام آباد میں ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے پاسپورٹ، موبائل فون، غیر ملکی کرنسی، ای ویزا اور دیگر سفری دستاویزات بھی تحویل میں لے لی گئیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں