ایف آئی اے نے کوئٹہ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کی جانب سے جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں …

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کی جانب سے جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ملزم بشیر احمد کو نادرا آفس ڈبل روڈ سے گرفتار کیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو نادرا آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزم دھوکہ دہی اور جعل سازی سے شناختی کارڈ، بے فارم اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنوا کر دیتا تھا ملزم شناختی دستاویزات کے حصول کے لئے 30 سے 40 ہزار روپے فی کس وصول کر رہا تھا۔تلاشی کے دوران ملزم سے جعلی دستاویزات برآمد کر لی گئیں، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں