ایف آئی اے کارروائی، کرپشن میں ملوث ایک سرکاری افسر گرفتار

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے17 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث ایک سرکاری افسر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئےمتروکہ وقف املاک بورڈ( ای ٹی پی بی )کے ملازم محمد اکرم کو حراست میں لیا،جو بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھا۔ابتدائی …

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے17 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث ایک سرکاری افسر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئےمتروکہ وقف املاک بورڈ( ای ٹی پی بی )کے ملازم محمد اکرم کو حراست میں لیا،جو بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے ای ٹی پی بی کے200 پلاٹس کی لیز کے عوض17 کروڑ روپے رشوت وصول کی۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے رشوت کے طور پر لاہور کینٹ میں751 اسکوائر یارڈ کا قیمتی پلاٹ بھی حاصل کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے کرپشن کو چھپانے کیلئے جعلی سیل ڈیڈ کا سہارا لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔