"وفاقی اردو یونیورسٹی کے وفد نے بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر حاضری دی، جہاں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ اور ڈین و انچارج کیمپس ڈاکٹر کمال حیدر نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔”
وفاقی جامعہ اردو کے وفد کی بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
کراچی۔ 16 اگست (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد نے بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر حاضری دی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ اور ڈین و انچارج کیمپس ڈاکٹر کمال حیدر نے بابائے اردو کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے افسران، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ وفد نے بابائے اردو کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بابا اردو مولوی عندالحق کی برسی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق اردو زبان و ادب کے عظیم محسن اور قومی علمی و ادبی ورثے کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کے فروغ، تحفظ اور ترویج کے لیے وقف کی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی بابائے اردو کے عظیم مشن کی امین ہے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی علمی و تحقیقی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔







