بورے والا(اے پی پی)16 اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایا اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی غلام مرتضی کے ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کی زیر نگرانی تحصیل مینیجر آپریشنز محمد عثمان صادق نے ملتان روڈ پر ریلوے لائن کے اطراف مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ریلوے …
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صفائی آپریشن تیز کردیا

مزید خبریں
بورے والا(اے پی پی)16 اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایا اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی غلام مرتضی کے ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کی زیر نگرانی تحصیل مینیجر آپریشنز محمد عثمان صادق نے ملتان روڈ پر ریلوے لائن کے اطراف مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ریلوے لائن کے اطراف موجود گندگی، کوڑا کرکٹ اور جھاڑیوں کی صفائی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا، تحصیل مینیجر آپریشنز نے فیلڈ سپروائزرز اور صفائی ٹیموں کو ہدایت کی کہ ریلوے لائن کے اطراف صفائی کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے، جڑی بوٹیوں اور غیر ضروری جھاڑیوں کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا کچرا فوری طور پر اٹھایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایا کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔







