"سرگودھا کے معروف شاعر، ادیب، مصنف اور استاد پروفیسر (ر) میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کو تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر سکروٹنی کمیٹی کے اراکین نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کو مبارکباد پیش کی۔”
ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی، سرگودھا ڈویژن کے لیے بڑا اعزاز ہے: کمشنر سرگودھاحافظ شوکت علی

مزید خبریں
سرگودھا -16 اگست (اے پی پی):سرگودھا کے معروف شاعر، ادیب، رائٹر اور استاد پروفیسر (ر) میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر سکروٹنی کمیٹی کے اراکین نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کو مبارک باد پیش کی۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن،ڈائریکٹرانفارمیشن نعیم احمد ملک، رائٹر کلب سرگودھا کے سربراہ ممتاز عارف اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف نے کمشنر سرگودھا سے ملاقات کی اور ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی پر ان کی کاوشوں اور سارے عمل کی نگرانی پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات سرگودھا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی ان کی خدمات کا اعتراف اور سرگودھا ڈویژن کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم نے اپنی زندگی اردو ادب ،اقبالیات،علم وتحقیق اورنئی نسل کی تربیت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف خوش آئند امر ہے۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی ادبی خدمات اور شخصیت سرگودھا کی پہچان ہیں، جبکہ تمغہ امتیاز کے لیے ان کی نامزدگی ان کے شاندار علمی و ادبی سفر کا اعتراف ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر صاحب کی قبل ازیں بھی قومی ایوارڈ کے لیے تجویز بھجوائی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔امسال کمشنرکی سربراہی میں سکرو ٹنی کمیٹی نے ہر سطح پر کیس کا بھر پور دفاع کیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر صاحب کی خدمات کاقومی سطح پر اعتراف کیا گیا۔







