اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور مسافروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے جدید ’انٹیگریٹڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کمپلینٹ سینٹر(آئی سی فور) کو تمام ائیرپورٹس کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ نئے نظام کا بنیادی مقصد امیگریشن کے عمل میں شفافیت لانا اور شہریوں کو درپیش مشکلات …
ایف آئی اے کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام، تمام ایئرپورٹس جدید آئی سی فور نظام سے منسلک، ای میلز اور ہیلپ لائنز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور مسافروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے جدید ’انٹیگریٹڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کمپلینٹ سینٹر(آئی سی فور) کو تمام ائیرپورٹس کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ نئے نظام کا بنیادی مقصد امیگریشن کے عمل میں شفافیت لانا اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔
اس اقدام کے تحت اب تمام بڑے ایئرپورٹس کے امیگریشن کائونٹرز کی مانیٹرنگ اور شکایات کا انتظام ایک مرکزی نظام کے ذریعے کیا جائے گا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہریوں کی امیگریشن سے متعلق شکایات کا اب فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ عوامی خدمات کو مزید موثر بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے آئی ٹی کے جدید نظام (آئی سی فور) کا استعمال کیا جا رہا ہے،شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت درج کروانے کے لیے ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 یا 051111345786 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر ’آف لوڈنگ‘ سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کی فوری شکایت کے لیے مخصوص نمبر 0519262908 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ایجنسی نے ہر بڑے شہر کے ایئرپورٹ کے لیے علیحدہ ای میل ایڈریسز بھی جاری کئے ہیں جن میں اسلام آباد کے لیے [email protected]، لاہور کے لیے [email protected]، کراچی کے لیے [email protected] اور پشاور کے لیے [email protected] شامل ہیں۔
اسی طرح سیالکوٹ کے مسافر [email protected]، کوئٹہ کے لیے [email protected]، ملتان کے لیے [email protected]، فیصل آباد کے لیے [email protected] اور سکردو ایئرپورٹ کے لیے [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی عمومی یا ہیڈ کوارٹر سطح کی شکایت کے لیے ایمیگریشن ہیڈ کوارٹرز کا ای میل [email protected] بھی دستیاب ہے جہاں شہری اپنی تحریری شکایات ارسال کر سکتے ہیں۔








