ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ دینے کافیصلہ

FBR

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ دینے کافیصلہ کیاہے جبکہ ان لینڈریونیوکے کمشنرز کوکیس ٹوکیس بنیادپرٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس سال 2023 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ جو 30 ستمبرہے، میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ترجمان کے مطابق چونکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی ہے ا س لئے ان لینڈریونیوکے کمشنرز کوکیس ٹوکیس بنیادپرٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے شہریوں اورایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائے۔ایف بی آر نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت پہلے سے فراہم کی ہے۔

شہری انکم ٹیکس ریٹرن ایف بی آر کے ویب پورٹل آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں، تنخواہ دار/کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز اِنکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر، 2023 تک فائل کرسکتے ہیں تاہم گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے اب وہ ان لینڈریونیوکے متعلقہ کمشنرز کودرخواست دیں گے۔