ایف بی آرکی جانب سے سمگلنگ کے خلاف اقدامات کاسلسلہ جاری

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے ۔ترجمان ایف بی آرنے اے پی پی کوبتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور چئیرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات پرملک بھرمیں سمگلنگ کے خلاف پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں جاری ہیں جس کےبہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مارچ2021 میں سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ سال …

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے ۔ترجمان ایف بی آرنے اے پی پی کوبتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور چئیرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات پرملک بھرمیں سمگلنگ کے خلاف پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں جاری ہیں جس کےبہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مارچ2021 میں سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 39 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

پاکستان کسٹمزنے مارچ میں 3.634 ارب روپے مالیت کی سگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصدزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.74 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ضبط شدہ اشیا کی شرح میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصداضافہ ہواہے ،مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 45.98 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئیں جبکہ پچھلے سال اس عرصہ میں 27.7 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط ہوئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے ملک بھر میں غیر قانونی سمگل شدہ اور نان ڈیو ٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف بھی بھرپوراندازمیں کارروائیاں کررہاہے ۔ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے ملک میں اپنے ریجنل کو آرڈینیٹرز اور سینٹرل کوآرڈینیٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آبادکی نگرانی میں موثر طریقے سے سر گرم ہیں