ایف بی آر نے جولائی میں 243 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 300 ارب روپے کے محصولات جمع کئے، کاروباری برادری کو15ارب ریفنڈ کئے گئے، پاکستان بدل رہا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ2020 میں کسٹمز سے متعلق کوئی نیاٹیکس یاڈیوٹی عائد نہیں کی گئی اس کے باوجود کاروباری برادری کو15ارب ریفنڈ کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی میں7 ارب تھے اورکسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حاصل کردہ 42 ارب روپے کا ریونیوگزشتہ سال سے6 فیصد زیادہ ہے، یہ اضافہ صرف …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ2020 میں کسٹمز سے متعلق کوئی نیاٹیکس یاڈیوٹی عائد نہیں کی گئی اس کے باوجود کاروباری برادری کو15ارب ریفنڈ کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی میں7 ارب تھے اورکسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حاصل کردہ 42 ارب روپے کا ریونیوگزشتہ سال سے6 فیصد زیادہ ہے، یہ اضافہ صرف بہترانتظامی کنٹرول اورنگرانی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ پاکستان بدل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دینے کے باوجود مالی سال2020-21 ءکے پہلے ماہ میں 243 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 300 ارب روپے کے محصولات جمع کئے جو اس ادارے کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔