اسلام آباد ۔ 19اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں حفاظتی وتدارکی اقدامات مزید سخت کردئیے ہیں۔ترجمان ایف بی آرکے مطابق وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے ایف بی آرنے کاغذی خط وکتابت اوررابطہ کاری کوانتہائی محدودکردیاہے،اس کی بجائے رابطہ کاری کیلئے ای میل، فیکس اوردیگرڈیجیٹل زرائع کوبروئے کارلایا جارہاہے۔ترجمان نے کہاکہ ٹیکس گزارمعلومات کے حصول کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ ای میل، …
ایف بی آر نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں حفاظتی وتدارکی اقدامات مزید سخت کردئیے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں حفاظتی وتدارکی اقدامات مزید سخت کردئیے ہیں۔ترجمان ایف بی آرکے مطابق وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے ایف بی آرنے کاغذی خط وکتابت اوررابطہ کاری کوانتہائی محدودکردیاہے،اس کی بجائے رابطہ کاری کیلئے ای میل، فیکس اوردیگرڈیجیٹل زرائع کوبروئے کارلایا جارہاہے۔ترجمان نے کہاکہ ٹیکس گزارمعلومات کے حصول کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ ای میل، ٹیلی فون اورفیکس کے زریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں افسران کی فہرست مع ٹیلی فون،فیکس اورای میل تفصیلات ایف بی آر کی ویب سایئٹ پرجاری کردی گئی ہے۔








