اسلام آباد،سیکٹر ای الیون کے بعد غوری ٹاؤن فیز ٹو میں بھی شدید بارش ریکارڈ

اسلام آباد میں سیکٹر ای الیون کے بعد غوری ٹاؤن فیز ٹو میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں سیکٹر ای الیون کے بعد غوری ٹاؤن فیز ٹو میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہےجبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی سینی ٹیشن سٹاف نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں پانی کا بہائو جاری ہےجس کے پیش نظرشہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔