اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم پاکستان کے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے وژن کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد کاروباری برادری کو ان اہم اصلاحات اور اقدامات سے آگاہ کرنا تھا جو ٹیکس کی بنیاد میں توسیع، رضاکارانہ کمپلائنس کے فروغ، اور پاکستان کے ریونیو نظام میں شفافیت کو تقویت دینے کے لیے …
ایف بی آر کا ٹیکس کمپلائنس اور شفافیت کے فروغ کے لیے گوجرانوالہ چیمبر میں آگاہی سیمینار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم پاکستان کے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے وژن کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد کاروباری برادری کو ان اہم اصلاحات اور اقدامات سے آگاہ کرنا تھا جو ٹیکس کی بنیاد میں توسیع، رضاکارانہ کمپلائنس کے فروغ، اور پاکستان کے ریونیو نظام میں شفافیت کو تقویت دینے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ سیمینار ایف بی آر کے ٹیکس پیئرز سروسز وِنگ کی جانب سے ممبر ٹی پی ایس ونگ تہمینہ عامر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ ایف بی آر کی ٹیم میں سیکرٹری ٹیکس پیئرز ایجوکیشن اینڈ فسیلی ٹیشن محمد مطیع الرحمٰن ممتاز اور سیکنڈ سیکرٹری فسیلی ٹیشن عبدالرحمٰن شیخ شامل تھےسیمینار میں تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر کے سینئر نائب صدر سعد جمیل، نائب صدر فیصل ستار مغل، مختلف قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان اور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔
سیمینار کے دوران ایف بی آر کے حکام نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی جن میں پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ، ڈیجیٹل انوائسنگ، فیس لیس کسٹمز سسٹم کارگو ٹریکنگ سسٹم ، ڈائریکٹ پورٹ ڈیلیوری سسٹم ، ریوارڈ اینڈ ریٹنگ سسٹم اور مختلف شعبوں میں صنعتی پیداوار کی نگرانی کے لیے وڈیو اینالیٹکس شامل ہیں۔
انہوں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ وڈیو اینالیٹکس پہلے ہی شوگر اور سیمنٹ کے شعبوں میں نافذ کی جا چکی ہے اور اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر میں بھی اس کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔پریزنٹیشن میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ان اصلاحات کےموثر نفاذ سے ٹیکس کمپلائنس میں بہتری، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ، اور ریونیو نظام میں شفافیت کو تقویت ملی ہے۔
اس کے بعد سوال و جواب کا ایک تفصیلی سیشن ہوا جس میں کاروباری برادری کے اراکین نے ٹیکس فیسلی ٹیشن اور کمپلائنس سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے تمام سوالات کے جامع جوابات دیئے اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔سیمینار کے اختتام پر ایف بی آر کی جانب سے گوجرانوالہ چیمبر کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو سونیئرز بھی پیش کیے گئے۔
یہ سیمینار کاروباری برادری کے ساتھ ایف بی آر کے مستقل تعاون کے ذریعے ایک شفاف، مؤثر اور آسان ٹیکس نظام کی تشکیل کے عزم کو اجاگر کرتا ہے جو قومی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔








