ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق اور ممبر آئی ٹی محمود اسلم کی مشترکہ پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سے متعلق امور کی آٹومیشن اور ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کے سلسلہ میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا آسان آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔ نئے نظام کے تحت شہری موبائل یا کمپیوٹر کے استعمال کے ذریعے مختصر ترین وقت میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر حاصل کر سکیں گے۔ ایف بی آر کے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سے متعلق امور کی آٹومیشن اور ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کے سلسلہ میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا آسان آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔ نئے نظام کے تحت شہری موبائل یا کمپیوٹر کے استعمال کے ذریعے مختصر ترین وقت میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر حاصل کر سکیں گے۔ ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق اور ممبر آئی ٹی محمود اسلم نے منگل کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل کرنے کے طویل نظام کو انتہائی آسان اور سہل آن لائن نظام سے تبدیل کر دیا گیا ہے، نیشنل ٹیکس نمبر کے حامل ہی سیلز ٹیکس میں رجسٹر ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے ریٹیلرز اور مینوفیکچررز کی بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے اجراءکے بعد متعلقہ فرد کو نادرا کے ای سہولت سینٹر سے بائیو میٹر تصدیق کرانا ہو گی۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ درخواست دینے کے بعد 30 دن کے اندر بائیو میٹرک ویریفیکیشن نہ کرانے والوں کا اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیو کر دیا جائے گا۔