اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق پاک چین مذاکرات کا 8 واں مرحلہ 14ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں پاک۔تھائی لینڈ اور پاک۔چین آزادانہ تجارتی معاہدہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف ٹی اے …
ایف ٹی اے سے متعلق پاک چین مذاکرات کا 8 واں مرحلہ 14ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا،وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق پاک چین مذاکرات کا 8 واں مرحلہ 14ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں پاک۔تھائی لینڈ اور پاک۔چین آزادانہ تجارتی معاہدہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف ٹی اے سے متعلق پاک چین مذاکرات کا آٹھواں مرحلہ 14 اور 15ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ جوائنٹ سیکرٹری (ایف ٹی۔1) اور ایف ٹی اے سے متعلق چیف مذاکرات کار تیمور تجمل نے تھائی لینڈ اور چین کے ساتھ بات چیت کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیر تجارت نے مذاکراتی عمل اور مذاکراتی ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔ مذاکراتی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ بات چیت کے علاوہ پاکستان مشرقی ایشیائی خطہ کی وسیع منڈیوں تک رسائی کیلئے کوشاں ہے۔ قبل ازیں بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی اور برسلز میں پاکستان کے اقتصادی منسٹر عمر مید نے وزیر تجارت سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور برسلز کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حوالہ سے بریفنگ دی اور وفاقی وزیر کو دونوں ملکوں کو درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کیا۔ وزیر تجارت نے ٹیم کو برسلز کوپاکستانی برآمدات مزید بڑھانے اور وہاں تجارتی و سرمایہ کے مواقع اور تعاون کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔








