راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی دونوں جانب بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور …
ایل او سی پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی دونوں جانب بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔









