ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 435ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 435ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 429ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جنوری میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 87 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 22 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل جنوری میں ایل پی جی کی درآمدات پر 71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 18فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 74 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر میں بڑھ کر 87 ملین ڈالرہو گئے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات پر 9.33 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات پر 10.61 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔