ایل ڈبلیو ایم سی کا سمن آباد ٹائون میں زیرو ویسٹ آپریشن،گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے 280 لوڈر رکشے تعینات

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور میں صفائی کے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر سمن آباد ٹاون میں تعینات 1400ورکرز،لوڈر رکشوں سمیت300 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا،آپریشن ٹیموں نے سمن آباد ٹائون میں32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے …

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور میں صفائی کے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر سمن آباد ٹاون میں تعینات 1400ورکرز،لوڈر رکشوں سمیت300 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا،آپریشن ٹیموں نے سمن آباد ٹائون میں32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹائون میں 280 لوڈر رکشے تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید برآں گلشنِ راوی،یتیم خانہ چوک،بابو صابو میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔کریم بلاک،مون مارکیٹ،ایوبیہ مارکیٹ،اچھرہ بازار کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔چوبرجی، سمن آباد،ملتان روڈ،جی او آر 2،اسلامیہ پارک میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے9 ٹائونز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔سکول، کالجز، کمرشل مارکیٹس کے گرد مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کئے جا رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔

کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

مزید خبریں