میلبورن ۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی اناستاسیا پوٹاپووا کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ہیں جس کے نتیجے میں ان کا بیلاروس کی عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کے ساتھ ممکنہ مقابلے کا خواب بھی شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا۔بی بی سی کے مطابق28ویں سیڈ ایما …
ایما راڈوکانوکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا

مزید خبریں
میلبورن ۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی اناستاسیا پوٹاپووا کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ہیں جس کے نتیجے میں ان کا بیلاروس کی عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کے ساتھ ممکنہ مقابلے کا خواب بھی شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا۔بی بی سی کے مطابق28ویں سیڈ ایما راڈوکانو کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 55ویں نمبر پر موجود آسٹریا کی ٹینس سٹار اناستاسیا پوٹاپووا نے ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 2-6 سے شکست دی۔
میچ کے دوران ایما راڈوکانو کا موڈ اور موومنٹ دونوں غیر معمولی طور پر سست دکھائی دئیے، جبکہ ان کے کھیل کے تقریباً تمام شعبوں میں غلطیوں کا عنصر نمایاں رہا۔23 سالہ سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو جو تین برس بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام میں سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوئیں، آف سیزن میں پاؤں کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار رہیں اور 20 دسمبر تک کورٹ پر باقاعدہ پریکٹس شروع نہ کر سکیں۔ اگرچہ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر 197 تھائی لینڈ کی مانانچایا ساونگکائیو کو شکست دی تھی، تاہم پوٹاپووا کے خلاف وہ مکمل طور پر تیار نظر نہ آئیں۔
پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے متعدد بریکس دئیے اور کھیل کا معیار خاصا کمزور رہا۔ ایما راڈوکانو 4-5 پر سیٹ کے لیے سروس کر رہی تھیں مگر بریک ہو گئیں، جس کے بعد اناستاسیاپوٹاپووا نے ٹائی بریک میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ کے آغاز میں اناستاسیاپوٹاپووا نے مسلسل دو بریکس کے ساتھ 0-3 کی سبقت حاصل کی اور پھر میچ پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا۔یہ شکست ایما راڈوکانو کے لئے ایک واضح اشارہ تھی کہ ان کی فارم اب بھی عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔








