ایما راڈوکانو قطر اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں میچ سے دستبردار

دوحہ۔10فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئیں۔ بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز میں مقابلہ کولمبیا کی کامیلا اوسوریو سے تھا جس میں ایما راڈوکانو کو میچ کے دوران طبی وجوہات کی بنا پر مقابلے سے دستبرداری اختیار کر نا پڑی ۔عالمی …

دوحہ۔10فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئیں۔ بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز میں مقابلہ کولمبیا کی کامیلا اوسوریو سے تھا جس میں ایما راڈوکانو کو میچ کے دوران طبی وجوہات کی بنا پر مقابلے سے دستبرداری اختیار کر نا پڑی ۔عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی راڈوکانو نے فیصلہ کن سیٹ کے آغاز میں بریک ہونے کے بعد اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا۔ جب وہ تیسرے سیٹ میں 0-2 سے پیچھے ہو گئیں تو انہوں نے میچ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز میں ایما راڈوکانو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 2-6 سے جیتا، تاہم دوسرا سیٹ 4-6 سے کامیلا اوسوریو کے نام رہا۔ تیسرے سیٹ میں جسمانی مسائل کے باعث وہ مکمل کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ایماراڈوکانو حال ہی میں ٹرانسلوانیا اوپن کے فائنل میں پہنچی تھیں، جو 2021 یو ایس اوپن کے بعد ان کا پہلا فائنل تھا، تاہم وہ یہ مقابلہ سورانا کرسٹیا کے خلاف ہار گئی تھیں۔ اس میچ کے بعد انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سینے کے انفیکشن سے متاثر تھیں جس کے باعث ان کی فٹنس متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ ایما راڈوکانو حالیہ برسوں میں مسلسل انجریز اور فٹنس مسائل کا شکار رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ڈبلیو ٹی اے ٹور میں تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔ اکتوبر میں وہ ووہان اوپن اور جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران بھی جسمانی مسائل کے باعث مشکلات کا شکار رہیں۔جنوری میں ایماراڈوکانو نے اپنے کوچ فرانسس روئگ سے راہیں جدا کر لیں، جو 2021 کے بعد ان کے نویں کوچ تھے۔