ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاﺅن ختم کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ اکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت 15 اگست کو اپنا یوم آزادی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاﺅن ختم کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ اکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت 15 اگست کو اپنا یوم آزادی منا رہا ہے ایسے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی عوام ان کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں تو انہیں گذشتہ 12 روز سے جاری بلیک آﺅٹ ختم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے نریندر مودی پر زور دیا کہ انہیں خطہ کے لوگوں کو سننا چاہئے اور ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں جب ان کی زندگیاں حکومت کے فیصلہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں