ایم ایس ایف کا اسرائیلی پابندی سے پہلے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان

عمان ،برسلز ۔20فروری (اے پی پی):ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز" نے کہا ہے کہ اس کا انسانی خدمت اور خیرات کے سلسلے میں خدمات غزہ میں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اس کا جاری رکھنا ممکن رہے گا۔ اے ایف پی کے مطابق تنظیم کے نمائندےفلپ ریبیرو جو فلسطینی علاقوں کے لیے تنظیم کے ذمہ دارن نے اردن کے دارالحکومت عمان میں انٹرویو کے …

عمان ،برسلز ۔20فروری (اے پی پی):ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز” نے کہا ہے کہ اس کا انسانی خدمت اور خیرات کے سلسلے میں خدمات غزہ میں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اس کا جاری رکھنا ممکن رہے گا۔ اے ایف پی کے مطابق تنظیم کے نمائندےفلپ ریبیرو جو فلسطینی علاقوں کے لیے تنظیم کے ذمہ دارن نے اردن کے دارالحکومت عمان میں انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیل کی طرف سے پابندی لگانے کے باوجود ایم ایس ایف غزہ میں امدادی کاموں کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ادارہ اب تک غزہ میں کام کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ جب تک ہمارے لیے اںسانی خدمت کا یہ کام جاری رکھنا ممکن رہے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس سے پہلے بھی استائیل کی طرف سے ہمارے کارکنوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ لیکن ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جنوری کے شروع سے ہی ہمیں بیرون ملک سے اپنے سٹاف کو غزہ میں نہیں لاسکے۔ کیونکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔ ہماری تنظیم کے ساتھ وابستہ افراد کو غزہ کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔فلپ ریبیرو نے کہا ان دنوں ہمیں یہاں فلسطینیوں کے علاج کے لیے ادویات لانے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

تاہم ہمارے پاس ادویات کی کچھ مقدار موجود تھی جس سے ہم اپنا کسی قدر کام چلا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں مقامی کارکنوں کے علاوہ بیرون ملک سے آکر خدمات انجام دینے والے کارکن بھی موجود ہیں۔ لیکن نئے سٹاف ممبران کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔یاد رہے ماہ دسمبر میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا اسرائیل 37 این جی اوز اور خیراتی اداروں کو فلسطینی عوام کے لیے خدمات انجام دینے سے روک دے گا۔ ان 37 میں ‘ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ بھی شامل ہو گی۔ جسے یکم مارچ کے بعد غزہ میں طبی خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔