اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے محبت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر …
ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی سعودی سفیر نواف بن سید المالکی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے محبت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نے گزشتہ روز معذور افراد کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب اور پاکستان بیت المال کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔








