اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کے پسماندہ ضلع بارکھان میں پاکستان بیت المال کی جانب سے معذور و مستحق افراد کی بحالی اور امداد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے …
ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ضلع بارکھان میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کے پسماندہ ضلع بارکھان میں پاکستان بیت المال کی جانب سے معذور و مستحق افراد کی بحالی اور امداد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ یہ ہماری کمزوری ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقہ بارکھان میں ضلعی انتظامیہ کو پاکستان بیت المال کے بارے میں نہیں پتا۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پاکستان بیت المال کے ضلعی آفیسر کی نمائندگی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 160 ایسے مریضوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جو کہ کینسر، دل، گردوں اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہیں اور ضلع بارکھان میں علاج اور ہسپتال کی سہولیات نہ ہونے اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہروں میں بھی علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ پاکستان بیت المال کی جانب سے ایسے تمام مستحق مریضوں کے علاج میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ لوگ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جی سکیں۔ آئی ڈیز کے بلاسٹ کے نتیجے میں یا پیدائشی طور پر معذور افراد کی بحالی کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر یہاں مستقل بنیادوں پر دورہ کرے گی جو معذور افراد کو مصنوعی اعضاءکی پیوندکاری کے ذریعے انکو دوبارہ معاشرے کا فعال رکن بنانے میں مدد کرے گی۔ بارکھان میں تھیلسیما کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت یہاں تھلیسیما سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ پاکستان بیت المال کی جانب سے تھلیسیما کے مریضوں کو مفت آئرن چلیشن کے دوائی فراہمی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔ یتیم بچوں کی کفالت اور بیوگان کی مدد کے لئے وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت یتیم بیوہ سپورٹ پروگرام کے تحت مدد فراہم کی جائے گی۔ تاکہ شفقت پدری سے محروم بچوں کو زندگی کی وہ تمام سہولیات میسرہوسکیں جو عام بچوں کو میسر ہیں۔ خواتین کو ہنر مند اور خود انحصار بنانے کے حوالے سے بہت جلد ویمن ایمپاوریمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ یہاں کی خواتین کو ایسے ہنر سکھائے جائیں جو وہ گھر بیٹھے روزی کما سکیں۔ بارکھان سے تعلق رکھنے والے مستحق طلباء و طالبات کو حصول تعلیم کے پاکستان بیت المال کی جانب سے تعلیمی اسکالرشپ بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان غریب اور مزدور افراد کو معاشرے کے دیگر طبقے کر طرح معیار زندگی اور بہترین مواقع دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت معذور افراد میں وہیل چئیرز، جدید طرز کی بیساکھیاں، اور مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کیے۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی سردار شازین بگٹی اور ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد گل خلجی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں بارکھان سے تعلق رکھنے والے مستحق و معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








