خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کے ایم یو پشاور تر جمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 38,845 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں سے 37,747 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 66 …
ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان، مجموعی طور پر 66 فیصد امیدوار کامیاب

مزید خبریں
پشاور۔ 24 ستمبر (اے پی پی):خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کے ایم یو پشاور تر جمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 38,845 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں سے 37,747 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق محمد حسن، رول نمبر 6750428 نے کل 180 میں سے 180 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
شارق نور رول نمبر 6770737نے 179 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد مجیب، رول نمبر 6510435 نے بھی 179 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 1,926 امیدواروں نے 170 سے 180 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ کے ایم یو کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 میں 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ایم بی بی ایس جبکہ 50 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
تاہم داخلوں کا عمل متعلقہ قواعد و ضوابط، میرٹ اور دستیاب نشستوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ کے ایم یو انتظامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج مقررہ طریقہ کار کے تحت مرتب کیے گئے ہیں، جبکہ امیدوار اپنے نتائج یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ کے ایم یو نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے کامیاب انعقاد اور نتائج کی بروقت تیاری میں تعاون کرنے والے تمام متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، امتحانی عملے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔








