اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی)عبدالعلیم خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ماہِ صیام میں کی جانے والی عبادات اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت …
ایم کیو ایم کو مساوات کی بنیاد پر ساتھ بٹھایا جائے ، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی)عبدالعلیم خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ماہِ صیام میں کی جانے والی عبادات اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید کی حقیقی خوشی تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے گردوپیش موجود مستحق افراد اور ضرورت مندوں کو ان خوشیوں میں شریک کریں۔ وفاقی وزیر نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں ان قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کو سرمایہِ افتخار قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق کی کامیابی دراصل حق کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار انتہائی شاندار رہا ہے جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دنیا بھر میں جنگوں اور مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقہ امتِ مسلمہ پر اپنا خصوصی کرم فرمائے اور پاکستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔








