اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد قدیر بیگ اور اے ڈی اے غلام فرید نے شرکت کی
اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں نمبردار کنونشن

مزید خبریں
گوجرانوالہ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد قدیر بیگ اور اے ڈی اے غلام فرید نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء اور نمبرداران کو سموگ کے مضر اثرات اور فصلوں کی باقیات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنسی انداز میں تلف اور مینج کرنے کے طریقوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید نے نمبرداران پر زور دیا کہ اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دیہات کی سطح پر مؤثر کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے سٹبل برننگ کی روک تھام یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ عوامی نمائندوں اور مقامی سطح پر بااثر افراد کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد قدیر بیگ نے شرکاء کو فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے جدید اور سائنسی طریقوں سے تلف کرنے سے نہ صرف سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ زمین کی زرخیزی بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔کنونشن میں نمبرداران نے اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے ساتھ بھرپور تعاون اور اپنے دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔







