اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور کی کارروائی ، منشیات فروش گروہ کے دو ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں منشیات فروش گروہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتو ن اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی جبکہ ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔ہفتہ کو اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلیٹ سوشل تقریبات اور ریو پارٹیز میں منشیات کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں منشیات فروش گروہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتو ن اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی جبکہ ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔ہفتہ کو اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلیٹ سوشل تقریبات اور ریو پارٹیز میں منشیات کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک عورت اور اُس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔

یہ نیٹ ورک لاہور میں ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے اعلیٰ طبقاتی حلقوں میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی فراہمی میں سرگرم تھا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تین چھاپوں کے دوران خاتون اور اُس کے ڈرائیور کو جو منشیات کی ترسیل اور سپلائی میں ملوث تھے، ڈی ایچ اے لاہور کے علاقے سے موقع پر گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اُن کے قبضے سے کوکین، آئس اور ویڈ برآمد ہوئی۔

ڈی ایچ اے اور ایچ بی ایف سی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ملزمان کے گھروں پر مزید تلاشی کے دوران منشیات کی بڑی مقداربھی برآمد کی گئی ہے ، جس میں 5 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 120 گرام کوکین ، 232 ایکسٹسی گولیاں، 280 گرام ویڈ، اور شراب کی 70 بوتلیں شامل ہیں۔چھاپوں کے دوران ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں، تاہم اے این ایف کی ٹیموں نے اُن کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فالو اپ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔