اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔22مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر کے 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.64 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1.040کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ جانیوالے پارسل میں لیڈز گارمنٹس سے 17.6 کلوگرام ہیروئن جبکہ حیدرآباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 3کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








